ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کانگریس کی چوتھی فہرست جاری،27سیٹوں کااعلان، میرٹھ۔نوئیڈا سیٹ کے امیدوار طے

کانگریس کی چوتھی فہرست جاری،27سیٹوں کااعلان، میرٹھ۔نوئیڈا سیٹ کے امیدوار طے

Sun, 17 Mar 2019 23:31:02    S.O. News Service

نئی دہلی، 17 مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) لوک سبھا انتخابات 2019 کے لئے کانگریس نے امیدواروں کی چوتھی فہرست جاری کر دی ہے۔اس فہرست میں چار ریاستوں کی 27 لوک سبھا سیٹوں پر امیدواروں کے نام کا اعلان کئے گئے ہیں،ان میں سات نشستیں اترپردیش کی ہیں، ششی تھرور کو ایک بار پھر تریونت پورم سے امیدوار بنایا گیا ہے۔چوتھی لسٹ میں مغربی اترپردیش کی اہم سیٹوں پر بھی کانگریس نے نام طے کر دیئے ہیں، جہاں پہلے آخری مرحلے میں 11 اپریل کو پولنگ ہونا ہے۔گوتم بدھ نگر سیٹ سے ڈاکٹر اروند سنگھ چوہان، میرٹھ سے ڈاکٹر اوم پرکاش شرما، بجنور سے اندرا بھاٹی کو ٹکٹ دیا ہے،جبکہ علی گڑھ سے چودھری بریندر سنگھ، گھوسی سیٹ سے بال کرشن چوہان اورحمیر پور سے پریتم لودھی کو امیدوار بنایا گیا ہے۔

اس فہرست میں کیرالہ کے 12 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے، جس میں پارٹی کے سینئر لیڈر ششی تھرور کا نام بھی شامل ہے،انہیں ایک بار پھر ترواننت پورم سے امیدوار بنایا گیا ہے،جبکہ پارٹی کے دوسرے سینئر لیڈر پی سی چاکو کو تھرسر سے امیدوار نہیں بنایا گیا ہے۔چاکو نے اس سیٹ سے 2009 میں انتخابات جیتا تھا،فی الحال یہاں سے پرتاپن کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔دوسری طرف سابق مرکزی وزیر کیوی تھامس کو ایرناکولم سے ٹکٹ نہیں ملا ہے،وہ یہاں 2014 میں جیتے تھے۔


Share: